چہل قدمی کرنے والے شہری پریشان،پولیس کی آمد سے قبل لڑکی فرار
حیدرآباد ۔ 24۔ مئی (سیاست نیوز) نشہ جب سرچڑھ کر بولتا ہے تو پھر کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی ۔ نشہ کی حالت میں رات دیر گئے ہنگامہ آرائی تو عام بات بن گئی ہے لیکن صبح کے اولین اوقات بھی شرابی عام شہریوں کو پریشان کرنے لگے ہیں۔ نشہ اگر مرد کرے اور ہنگامہ آرائی کرے تو تعجب نہیں جب لڑکی نشہ کی حالت میں ہنگامہ کرتی ہے تو پھر اُسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ ناگول میں پیش آیا ۔ اس سے قبل کے چہل قدمی کرنے والے پولیس کو طلب کرتے لڑکی اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ تاہم لڑکی اور اس کے ساتھی کی حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرلیا گیا ۔ جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ جس میں صاف طور پر لڑکی کو نشہ کی حالت میں دھت اور سماجی ذمہ داری سے بے پرواہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایک ہاتھ میں شراب کی بوتل اور دوسرے ہاتھ میں سگریٹ جلائے ہوئے لڑکی مردانہ انداز میں چہل قدمی کرنے والوں کو مبینہ طور پر ڈرا رہی تھی ۔ سڑک پر شراب نوشی کرنے والے اس جوڑے کی اس حرکت پر مقامی عوام نے اعتراض کیا۔ پھر ہونا کیا تھا۔ لڑکی ان سے الجھ پڑی اور قابل اعتراض انداز میں ان سے بحث و تکرار کرنے لگی ۔ چند افراد اس کی ویڈیو نکالنے لگے اور لڑکی بھی ویڈیو گرافی کر رہی تھی ۔ ساتھی لڑکے کے لاکھ منانے پر بھی لڑکی سنبھل نہیں رہی تھی ۔ جینز اور ٹی شرٹ زیب تن لڑکی مردانہ تیور دکھاتے ہوئے شہریوںکو برا بھلا کہنے لگی ۔ جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص بھی اس کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ جس کے ہاتھ میں شراب کی بوتل تھی ۔ کچھ دیر بعد لڑکی خود کار چلاتے ہوئے چلی گئی ۔ ع