Monday , December 9 2019

صدارتی انتخابات کے دوسرے امیدواروں سے دوڑ میں آگے : ٹرمپ

واشنگٹن، 18جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوپنین پول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ وہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے امیدواروں سے دوڑ میں بہت آگے ہیں۔ ٹرمپ نے پیر کو ٹویٹ کیا‘‘ہمارے اوپینین پول سے پتہ چلتا ہیکہ ہم سبھی 17اہم صوبوں میں آگے ہیں’’۔ گذشتہ ہفتے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ان سروے کو مسترد کر دیا تھا جسکے مطابق وہ کئی اہم صوبوں میں اپنے حریف امیدواروں سے پیچھے بتائے جا رہے تھے۔ ٹرمپ منگل کو فلوریڈا کے اورلینڈو سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT