منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج سے پاکستان کے تین روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور دو طرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔