صدرجمہوریہ کا دورہ اختتام کو پہنچا

   

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا دورہ اختتام کو پہنچا اور وہ خصوصی طیارے میں دہلی روانہ ہوگئیں۔ سرمائی تعطیلات کیلئے صدرجمہوریہ 18 ڈسمبر کو ریاست پہنچی تھی۔ صدرجمہوریہ نے مختلف پروگرامس میں حصہ لیا۔ بھودان پوچم پلی کا دورہ کیا تھا کل رات انہوں نے بولارم کے راشٹرپتی نیلائم میں ایٹ ہوم کا اہتمام بھی کیا تھا۔ آج صبح حکیم پیٹ میں صدرجمہوریہ کو گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن، چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزراء ڈی سریدھر بابو، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، بی سرینواس ریڈی، ستیکااکا اور اعلیٰ حکام نے وداع کیا۔ن