صدر ایران کے بھائی کے خلاف مقدمہ کا آغاز

   

تہران۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)صدر ایران حسن روحانی کے بھائی کو دو سال قبل معاشی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے مقدمہ کی سماعت کا آج آغاز ہوا۔ عدلیہ نے ویب سائیٹ میزان آن لائن پر اس کی اطلاع دی۔ حسن فریدون ، صدر ایران حسن روحانی کے اہم مشیر ہیں۔ انہیں جولائی 2017ء میں طویل مدتی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدلیہ نے کہا کہ ان کے مقدمہ میں کثیر جہتی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔