مرد روٹی کمانے والا اور عورت گھریلو خواتین ہیں کے متعلق بھاگوت کے تبصرے پر سنگھ جواب دے رہے تھے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر او رمدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے جمعہ کے روز راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اورطالبان کے درمیان مشابہت کا خاکہ اس وقت کھینچا جب آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے کام کرنے والی عورتوں کے متعلق ایک بیان دیاہے۔
مرد روٹی کمانے والا اور عورت گھریلو خواتین ہیں کے متعلق بھاگوت کے تبصرے پر سنگھ جواب دے رہے تھے۔
ڈگ وجئے سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”کیاطالبان اور اارایس ایس کام کرنیو الی خواتین کے متعلق ایک نظریہ کے حامل ہیں؟ایسا ہی لگ رہا ہے‘ اس وقت تک جب موہن بھگوات جی اور طالبان اپنے نظریات کو تبدیل نہیں کرلیتے ہیں“۔
جاوید اختر نے دنیا بھر کے دائیں بازو کو شدت پسند اور قدامت پسند قراردیاتھا۔
ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو کے دوران انہو ں نے یہ بات کہی تھی۔ نصیر الدین شاہ نے ہندوستان میں طالبان کی جیت کا جشن منا نے والوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔