ماؤنٹ مرسی اسکول کے دسویں طلبہ کو تہنیت، جناب عامر علی خاں و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 26 مئی (پریس نوٹ) ماؤنٹ مرسی اسکول کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سال 2023-2024 کے دسویں جماعت کے طلبہ کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائرکٹر جناب ارشد پیرزادہ نے خیرمقدمی تقریر کی۔ بعدازاں میر ایوب علی کی حوصلہ مند تقریر تھی۔ قبل ازیں دسویں جماعت کے حافظ پٹھان کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ ڈسپلن سب سے پہلے والدین سرپرست اور اساتذہ سب کے لئے بیحد ضروری ہے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں طلبہ کو بہت ساری نصیحتیں کیں اور خوب محنت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے پر زور دیا۔ تہنیتی تقریب میں تعلیمی سال 2023-24 کے طلبہ کو نقد انعامات کے علاوہ مومنٹوز، ٹرافیز اور میڈلس دیئے گئے۔ دسویں جماعت کے ٹیچرس کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اولیائے طلبہ، والدین اور طلبہ نے بھی تقاریر کیں۔ اولیاء طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ والدین نے اسکول اور اساتذہ کی بھرپور ستائش کی اور خاص طور پر پرنسپل محترمہ امۃ الحئی فاطمہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء کے لئے عصرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ عفیفہ رومیسہ، بی ایس شائستہ، فائزہ افشین، نبیسہ امجد، صائمہ سلطانہ، حافظ شعیب پٹھان اور ارسلان علی کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔