پنجاب میں رائے دہی 20فبروری کو ہونے والی ہے او ر10مارچ کو نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔
کوٹکا پورا(پنجاب)۔پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا وجود آر ایس ایس سے عمل میں آیا ہے کیونکہ عآپ کے قائدین برسرعام کہہ رہے ہیں کہ ان کی وفادی بی جے پی کی مرہون منت ہے۔کوٹاک پورا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”عام آدمی پارٹی کاوجود آر ایس ایس سے عمل میں آیاہے۔
عآپ کے قائدین کو خود کو کہتے ہیں کہ وہ ان کے نظریات بی جے پی اور بی جے پی قائدین سے بہت ملتے ہیں“۔
دہلی کی ترقی کے متعلق عآپ کے دعوے کو مزیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”تعلیمی اور حفظان صحت کے نام پر دہلی میں کوئی ادارے نہیں ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کی حقیقت جاننا اہم ہے“۔
پرینکا گاندھی ووڈرا نے یہ بھی زوردیا کہ مذکورکانگریس پارٹی کے چیف منسٹر چینی ”آپ لوگوں کے درمیان کے ہی ایک عام آدمی ہیں“۔
بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے والے سابق چیف منسٹر پنجاب امریند سنگھ کے درمیان میں خفیہ اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پنجاب کے کوٹاک پورا میں ’نئی سونچ‘ نیاپنجاب‘ انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران پرینکا نے کہاکہ ”ہماری کانگریس کی پنجاب میں پچھلے پانچ سالوں سے حکومت ہے۔
اس حکومت(امریندر سنگھ) پنجاب سے کام کرنا بند کردی تھی‘ اس کے بجائے دہلی سے اپریٹ کی جارہی تھی‘ کانگریس سے نہیں بلکہ بی جے پی سے یہ کام کیاجارہا تھا۔یہ خفیہ اتحاد اب عوام میں آگیاہے۔
یہی وجہہ تھی جس کے سبب چینی کو چیف منسٹر بنایاگیاتھا“۔کانگریس سے برطرف کئے جانے کے فوری بعد امریندر سنگھ نے اپنی خود کی پنجاب لوک کانگریس پارٹی کا وجود عمل میں لایا اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پیٌ او رشرمنی اکالی دل (سنکیوت) کے ساتھ اتحاد کیااور اب وہ پنجا ب اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں ہے۔
درایں اثناء اے اے پی نے بھگوت مان کو پارٹی چیف منسٹر امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے۔ پنجاب میں رائے دہی 20فبروری کو ہونے والی ہے او ر10مارچ کو نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔
سال 2017کے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مذکورہ کانگریس نے مکمل اکثریت کے ساتھ 77سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی اور 10سال کے اقتدار والی ایس اے ڈی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیاتھا