عثمانیہ یونیورسٹی میں ٹی آرایس پروگراموں کیخلاف طلبا کا احتجاج

   

حیدرآباد10مئی(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی میں ٹی آرایس پروگراموں کے خلاف بعض طلبا نے احتجاج کیاجن کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی میں سیاسی پروگراموں بشمول راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی سیاسی پروگراموں کی اجازت سے انکار کیاجارہا ہے تو دوسری طرف وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی سالگرہ منعقد کی گئی اور اب ٹی آرایس رکن اسمبلی انجیایادو کی سالگرہ منائی جارہی ہے ۔