سڈنی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ کی شاندار نویں ٹسٹ سنچری (137) نے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو برتری دلادی۔جاری ایشز سیریز کے دوسرے دنوں کی طرح آسٹریلیا نے ایک بار پھر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی ) کے ایک چیلنجنگ پچ پر غلبہ حاصل کیا۔ ٹیم میں واپسی پر خواجہ کی سنچری کی قیادت میں آسٹریلیا دن کے آخر میں اپنی اننگز ختم کرنے سے پہلے 416/8 رنز اسکور کیا۔جواب میں انگلینڈ کے پاس دن کے اختتام سے پہلے پانچ اوورز باقی تھے اور وہ زیک کرولی کا وکٹ گنوادیا جو کہ سلپ میں ڈیوڈ وارنر کو مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ دے بیٹھے لیکن اس موقع پر اسٹارک نے اپنا پیر گریز سے باہر رکھ دیا جوکہ نوبال رہا تاہم آخر میں انگلینڈ کے اوپنرز 13/0 پر دن کے اوورز ختم کرلئے اور وہ اب بھی میزبان ٹیم کے خلاف 403 رنز سے پیچھے ہیں۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو حسیب حمید (2 ناٹ آؤٹ) اور زیک کرولی (2 ناٹ آؤٹ) کریز پر تھے۔اس سے پہلے بارش کی وجہ سے صبح کے اجلاس میں چار رکاوٹیں آئیں۔ پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ کی برتری تھی لیکن آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کا بہتر جواب دینے کیلئے ابتدائی گھنٹے میں کچھ اچھا کام کیا۔دوسرے سیشن کا دوبارہ آغازکرتے ہوئے انگلش بولرس جو پہلے سیشن میں ناکام نظر آئے، لنچ کے بعد جاندار رہے، جس کی قیادت ٹاپ کلاس اسٹورٹ براڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے وقفے کے بعد چھٹے اوور میں اسٹیو اسمتھ کو 3-4 بار پریشان کیا اور 67 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہونے سے 115 رنز کی شراکت داری کو توڑ دیا۔ اس کے بعد براڈ نے دباؤ میں آنے والے کیمرون گرین (5) کو بھی آوٹ کیا۔تاہم یہ خواجہ کی جانب سے ایک شاندار سنچری تھی جس نے آسٹریلیا کے لیے رنز کی رفتار کو برقرار رکھا۔خواجہ نے مشکل مراحل سے گزرکر اننگز میں مستحکم کیا اور وہ سب سے زیادہ آرام دہ پرسکون نظر آئے۔ خواجہ نے چائے سے پہلے آخری اوور میں اپنی سنچری مکمل کی اور ساتویں وکٹ کے لیے کمنز کے ساتھ 51 گیندوں میں 36 رنز جوڑے۔خواجہ کی عمدہ اننگز کا اختتام آخرکار اس وقت ہوا جب انہوں نے اسٹیورٹ براڈ کی گیند کو اپنی ہی وکٹوں پر کھیل لیا اور براڈکو ایک اور ٹسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں مدد کی ۔ اس سیریز میں انگلینڈ کے کسی بولر کے لیے یہ پہلا5 وکٹیں لینے والا مظاہرہ ہے ۔مختصر اسکور: آسٹریلیا 134 اوورز میں 416/8 اننگز ڈیکلیر (مارکس ہیرس 38، اسٹیو اسمتھ 67، عثمان خواجہ 137، مچل اسٹارک 34*؛ اسٹورٹ براڈ 5-101) انگلینڈ 13/0 ۔