Tuesday , September 24 2019

عراق میں داعش کے 3دہشت گرد ہلاک

بغداد۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی عراقی صوبہ انبار میں سکیورٹی فورسز نے پیر کو داعش کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔انبا ر فوجی مہم کمان کے کمانڈر محمود ا لفلاحی نے کہا کہ عراق آرمی اور نیم سکیورٹی فورس کے جوانوں نے صوبہ کے دارالحکومت رمادي کے الطیبہ علاقے کی پہاڑیوں میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران جوانوں کی تین دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی جس میں تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا اور جوانوں نے ان کے ہتھیار اور موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT