علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو شنگھائی رینکنگ میں شامل

   

علی گڑھ: اکیڈیمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز جسے شنگھائی رینکنگ بھی کہا جاتا ہے، کی عالمی یونیورسٹیوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں صرف 14 ہندوستانی اداروں کو جگہ ملی ہے، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی شامل ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ایمیٹی یونیورسٹی، ہومی بھابھا نیشنل انسٹی ٹیوٹ، منی پال یونیورسٹی، ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، اور یونیورسٹی آف کلکتہ کو ملک کی یونیورسٹیوں میں 9 تا 14رینک میں رکھا گیا ہے۔