عمران خان حکومت کا جامعہ الازہر اور پوپ سے رابطہ کا اعلان

,

   

گستاخانہ کارٹونس

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور شیخ جامعہ الازہر سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے شیخ جامع الازہر سے رابطہ کریں گے جب کہ وزیراعظم اپنے ہم مناصب کو اس معاملے پر متفقہ لائحہ عمل کے لیے خط لکھیں گے اور بین الاقوامی سربراہوں سے اس مسئلہ پربات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آزادی اور قیود کیا ہیں؟ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا کیا آزادی اظہار رائے ہے؟وفاقی مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے مذہبی حلقوں سے اس مسئلہ پر بات کی جائے گی جب کہ ویٹی کن میں پوپ کو بھی بتایا جائے گا کہ ایسے اقدام سے ہم آہنگی کونقصان پہنچ رہا ہے۔