عمران خان نے ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران نماز ادا کی

   

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے نماز ادا کررہے ہیں۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران خیبرپختونخوا کی سرسبز وادیوں سے گزرتے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔