Sunday , November 29 2020

عمران خان کسی گنتی میں نہیں : مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر ،مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں ان پر ہوئے حملے میں وزیر اعظم عمران خان کسی گنتی میں نہیں اور یہ بڑے لوگوں کی لڑائی ہے جس میں عمران خان کہیں نہیں ہیں۔لاہور میں احتجاج کرنے والے طلبا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے اس بات کا کہ بلوچستان، فاٹا اور راجن پور کے یہ بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں اور کسی کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ آ کر پوچھے کہ ان کا مسئلہ کیا ہے، 35 سے 36ہزار میں سے 600 سیٹیں ہیں اور وہ بھی واپس لے لی گئی ہیں اور وہ کوٹہ بھی ختم کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوٹہ کے ساتھ ساتھ ان کی سیٹوں کو بھی بحال کیا جانا چاہیے اور مجھے اس بات کی بہت تکلیف ہے کہ یہ 12 دن سے سڑکوں پر رْل رہے ہیں، ان کو میڈیا کوریج نہیں ملی اور حکومت سے بھی کسی کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ کوئی ان کی سنتا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ہمارا ہدف نہیں ہے، عمران خان راستے سے ہٹ جائیں، بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کام نہیں ہے تو انہوں نے وہی کر کے دکھایا، کراچی میں جو مجھ پر حملہ ہوا اور جو ریاست کے اوپر ریاست کا معاملہ سامنے آیا اس میں کہاں ہے عمران خان، انہوں نے بتادیا ہے کہ میں کسی گنتی میں نہیں ہوں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT