عوام سوشل میڈیا پر اپنی ڈی پی کو ترنگے سے تبدیل کریں: مودی

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہرگھر ترنگا منا نے کی ایک اجتماعی مہم کے طور پر سوشل میڈیا پر ا پنی ڈی پی کو ترنگے سے تبدیل کریں۔وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ آج دو اگست کا خاص دن ہے ، ایک ایسے وقت جب ہم آزادی کاامرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہمارا ملک، اپنے ترنگے کا جشن منانے کی ایک اجتماعی مہم کے طور پر ہر گھر ترنگا منانے کے لئے پوری طر ح تیار ہے ۔ میں نے سوشل میڈیا پر اپنی ڈی پی کو تبدیل کردیا ہے اورآپ سب سے بھی ایسا ہی کرنے کے لئے اصرار کرتا ہوں۔