ائر ٹربائین فیول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے بعد کمپنیاں اضافہ کیلئے سرگرم
حیدرآباد۔17۔مئی۔(سیاست نیوز) فضائی سفر کے اخراجات میں جلد اضافہ ہوگا اور سیاحت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوگا۔ مرکزی حکومت سے ائر ٹربائین فیول کی قیمتوں میں اضافہ پر فضائی کمپنیوں سے فضائی کرایوں میں اضافہ کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فضائی کمپنیاں اندرون و بیرون ملک کرایوں میں اضافہ کریں گی۔ حکومت نے جہاز کیلئے ائر ٹربائین فیول کی قیمت میں 5.29 فیصد اضافہ کیا ہے جس سے فضائی کرایہ میں اضافہ میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ جاریہ سال ایندھن کی قیمتوں میں یہ دسواں اضافہ ہے اور مجموعی اعتبار سے جاریہ سال کے دوران اضافہ کو یکجا کیا جائے تو اب تک 25 تا 40 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔صدر انڈین اسوسیشن آف ٹور آپریٹرس راجیو مہرا نے بتایا کہ ایک سال میں ایندھن قیمتوں میں 5 تا 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے تو یہ فضائی کمپنیوں کیلئے قابل برداشت ہوتا ہے لیکن جاریہ سال یہ اضافہ 30تا 40فیصد ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شعبہ سیاحت جو کہ لاک ڈاؤن سے متاثر تھا وہ دوبارہ مشکل حالات سے دوچار ہوجائیگا۔اندرون ملک مصروف شہروں کے درمیان ٹکٹ کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کوئی بھی کمپنی خسارہ برداشت نہیں کرسکتی ۔ ڈومیسٹک و انٹرنیشنل پروازیں چلانے والی کمپنیوں کی جانب سے ایندھن کی قیمت میں اضافہ سے نمٹنے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ فضائی کمپنیوں کے پاس کرایوں میں اضافہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔م