جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرچ نورٹجے ہندوستان کے خلاف 26 دسمبرکو سوپر اسپورٹ پارک میں باکسنگ ڈے ٹسٹ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے منگل کو ٹویٹر پر اسکواڈکی تازہ ترین تفصیلات شائع کرتے ہوئے کہا اینرچ نورٹجے کو مسلسل چوٹ کی وجہ سے 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز سے باہر ہونے کی اطلاع دی ہے ۔اس نے یہ بھی کہا کہ 28 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکے لیے کوئی متبادل نہیں لایا جائے گا، جس نے دہلی کیپٹلز کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں کچھ تیز ترین گیندوں کا ریکارڈ بنایا ہے۔ نورٹجے جنہوں نے اب تک 12 ٹسٹ کھیلے ہیں اور اس کی 21 اننگز میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں، دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک بولروں میں سے ایک ہیں اور ان کی غیر موجودگی جنوبی افریقی ٹیم کو سخت متاثر کرے گی۔اسکواڈ: ڈین ایلگر(کپتان)، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ)، کگیسو ربادا، سارل ایروی، بیورن ہینڈرکس، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، کیگن پیٹرسن، رسی وینڈر ڈیسن ، کائیل ویرین ، مارکو جینسن،گلٹن اسٹورمین ،پری لینل، سیسندا میگالا،ریان ریکلٹن اور ڈونی اولیور۔