دکشن کنڑا : محمد فاضل کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کرناٹک پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے آج بتایا کہ ملزمین کو ریاست کے مختلف مقامات بشمول اتر کنڑا ، بنگلوروسے پکڑا گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی قیادت اے سی پی رینک کے آفیسر کو سونپی گئی ہے۔ فاضل کی فیملی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وہ کار ضبط بھی کرلی جو واردات کی انجام دہی میں استعمال کی گئی۔ کار کے مالک اجیت کراسٹا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔