فرانس: ایئرپورٹ پرتقریباً 100 ماحولیاتی کارکنان حراست میں

   

پیرس : فرانس میں پولیس نے ڈچ شہر آئنڈہوون میں ہوائی اڈے کو بلاک کرنے کے بعد سو سے زیادہ ماحولیاتی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔نیشنل جینڈرمیری نے ہفتے کی رات ٹویٹر پر کہا کہ آئنڈہوون ہوائی اڈے پر مظاہرہ ختم ہو گیا ہے ۔ رائل نیدرلینڈز، ماریچاؤسی اور پولیس نے 104 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اس سے قبل ہفتہ کو ماحولیاتی کارکنوں نے آئنڈہوون ہوائی اڈے کی نجی روانگیوں کے داخلی راستے کو بند کر دیا تھا۔ یہ لوگ نجی طیاروں پر پابندی کا مطالبہ کررہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ طیارے ایک پرائیویٹ ریگولر کمرشل طیارے سے زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کرتے ہیں۔