فلسطین کے ساتھ پوری دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، امریکہ نے کبھی مدد نہیں کی: فلسطینی سفیر عدنان الہیجاء

,

   

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں انڈین نیشنل الائنس فار فلسطین کے زیر اہتمام ”یونکبہ“ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان میں فلسطین کے سفیر عدنان ابو الہجاء اور معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عدنان الہیجا ء نے کہا کہ پوری دنیا کو آج فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مدد کرنے کیلئے امریکہ نے کبھی ہاتھ نہیں بڑھایا۔

انہو ں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلسطین کا مالی تعاون روک کر اپنااصلی چہرہ دکھادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہماری یہ لڑائی ایک صدر پرانی ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہم یہ لڑائی لڑتے رہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ یروشلم پر ہمارا حق ہے ہم اس کیلئے کسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سیما مصطفی نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ ہندوستان پہلے برطانوی حکومت کا غلام تھا لیکن اب ہمارا ملک فلسطین سے دور اور اسرائیل سے قریب ہوتی جارہی ہے۔ صباح کوہلی نے کہا کہ اسرائیل کی بنائی جارہی اشیاء کا ہمیں بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ یہ ہم سے پیسہ کما کر فلسطین کے لئے بم بارود خرید رہے ہیں۔