چیف جنرل مینجر نے گورنر کو چیک حوالے کیا
حیدرآباد ۔22 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد سرکل کی جانب سے مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر خصوصی فنڈ میں 3416750 روپئے کا گراں قدر عطیہ پیش کیا ہے۔ چیف جنرل مینجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد سرکل راجیش کمار نے راج بھون میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کو چیک حوالے کیا۔ گورنر سوندرا راجن مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ کی صدرنشین ہیں۔ اس موقع پر گورنر نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اسٹاف اور ملازمین کے جذبہ کی ستائش کی جنہوں نے ملک کی افواج کے لئے گراں قدر عطیہ پیش کیا ہے ۔ اس موقع پر کرنل رمیش کمار ڈائرکٹر سینک ویلفیر اور جتیندر کمار شرما ڈی جی ایم موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ ایس بی آئی کے جذبہ سے متاثر ہوکر دیگر تنظیموں اور شہریوں کو بھی افواج کے فنڈ میں عطیہ دینا چاہئے ۔ مذکورہ فنڈ کے ذریعہ سابق فوجیوں ، جنگ میں حصہ لینے والے عہدیداروں ، جنگ کی بیواؤں اور ملک پر جان نچھاور کرنے والے افراد کی بھلائی کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ 1