بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ قانون سے نہیں بلکہ خواتین کو تعلیم یافتہ بناکر ہی آبادی پر کنٹرول ممکن ہے۔جو ریاست جو کرنا چاہے اپنا کرے،لیکن میرا بہت صاف نظریہ ہے۔آبادی کنٹرول کے لئے صرف قانون بنا کر کوئی تدبیر کریں گے تو ہندوستان جیسے ملک کیلئے یہ ممکن نہیں ہے۔چین کی مثال سامنے ہے اور ملک کی بھی کیا حالت ہے،ہم سب دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ جب خواتین پورے طور پر پڑھی لکھی ہوتی ہیں،تب ان میں اتنی بیداری آجاتی ہے کہ اس کی وجہ سے اپنے آپ فرٹیلیٹی شرح کم ہوجاتی ہے۔