ممبئی، 8 جون (یو این آئی)مقبول فدا حسین17 ستمبر 1915 میں ہندستان کے ایک چھوٹے سے علاقے میں پیدا ہوئے ۔گھرانہ مذہبی سلیمانی بوہری تھا جو داؤدی بوہریوں سے جدا ایک چھوٹا سا فرقہ ہے ۔مادری زبان گجراتی تھی۔ مصوری کا شوق مدرسے پروان چڑھا۔حسین کے والد نے بہت چاہا کہ وہ کاروبار کی طرف مائل ہو جائیں لیکن ان کا رجحان تو پیٹنگ کی طرف تھا۔ وہ دکان پر بیٹھتے تو بھی پنسل سے خاکے بناتے رہتے تھے ۔عالمی شہرت یافتہ مقبول فداحسین97 سال کی عمر میں 9 جون 2011 کو لندن کے ایک ہاسپٹلمیں انتقال کرگئے ہیں۔ستمبر 2008 میں سپریم کورٹ نے ان کی ایک متنازعہ پینٹنگ کے سلسلے میں فنکار کے کام کا دفاع کرتے ہوئے اسے فن کا نمونہ قرار دیا اور ان کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی گئی۔ 1971ء میں عالمی شہرت یافتہ مصور پابلو پکاسو کے ساتھ ساؤپولو میں منعقدہ مصوری میلے میں انہیں مدعو کیا گیا تھا جہاں انھیں فوربس میگزین نے ”ہندستان کا پکاسو” کے خطاب سے نوازا تھا۔