قرض ادائیگی سے بچنے سڑک حادثہ میں ہلاکت کا ڈرامہ

   

جکارتہ: انڈونیشیائی خاتون نے قرض کی واپسی سے بچنے کیلئے اپنی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کروادی۔قرض لے کر ادائیگی نہ کرنے والے افراد ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے نت نئے بہانے تراشتے ہیں مگر انڈونیشیائی خاتون نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچالیا تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ انڈونیشیائی میڈیا کا کہنا ہیکہ لیزا دیوی پرامیتا نامی خاتون نے 85 ہزار 722 روپے (364) بطور قرض لے رکھا تھا جس کی ادائیگی مقررہ اوقات میں کرنے سے قاصر رہیں جس پر رقم کے اصل مالکان نے لیزا سے اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا۔حق داروں کے مطالبے پر خاتون نے 20 نومبر تک کی مہلت حاصل کی مگر پھر بھی رقم کا بندوبست نہ کرسکیں اور قرض کنندہ سے 6 دسمبر تک کی توسیع مانگ لی۔