قطب اللہ پور میں ناجائز قبضوں کا حیڈرا کمشنرنے جائزہ لیا

   

حیدرآباد۔/19 جنوری،( سیاست نیوز) کمشنر حیڈرا اے وی رنگناتھ نے قطب اللہ پور میں واقع جگت گیر گٹہ مندر کی اراضی پر ناجائز قبضہ کی شکایت پر علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ اس دورہ کا مقصد مندر کی اراضیات پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزامات کا جائزہ لینا تھا۔ مقامی افراد کی جانب سے کمشنر حیڈرا کو ناجائز قبضہ کی تفصیلات روانہ کی گئی تھی۔ رنگناتھ نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ناجائز قبضوں کو برخواست کرتے ہوئے مندر کی اراضی کا تحفظ کیا جائے گا۔ حیڈرا کے عہدیداروں کو رنگناتھ نے اراضی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت دی اور مقامی افراد سے کہا کہ وہ گواہی پیش کرنے کیلئے حیڈرا کے دفتر حاضر ہوں۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی تالاب کی اراضی کا سروے کیا جائے گا تاکہ مندر کی اراضی کے موقف کا جائزہ لیا جاسکے۔ گوگل میاپ کے ذریعہ ناجائز قبضوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ حیڈرا پولیس اسٹیشن کی جانب سے غیر مجاز قابضین کیخلاف وارنٹ جاری کیا جائے گا۔1