راہول نے مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ اس نے پچھلے پانچ سالوں میں 4.7کروڑ ملازمتیں تباہ کی ہیں
عام انتخابات دو محاذوں کی میدان جنگ میں تبدیل ہوگئے ہیں ایک ملازمتیں دوسرا خلاء بازیاں۔جمعہ کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے بے روزگاریوں کاحوالہ دیا جس کو اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ اس سے مقابلے کے لئے مودی او ران کی پارٹی قوم پرستی کے ذریعہ اپنے ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔
راہول نے زور انداز میں مودی سے کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ان کے وعدے کے متعلق استفسار میں پوچھا کہ کیااسی وجہہ سے اپنی ناکامیو ں کو چھپانے کے لئے سب وہ ’’ چوکیدار ‘‘ بنارہے ہیں۔
مہابھارت کے میدان جنگ کروکشتر جو کہ ہریانہ میں ہے ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ’’ سال2014میں انہوں نے کہاکہ ’’مجھے چوکیدار بناؤ‘ آج وہ کہہ رہے ہیں کہ سب چوکیدار ہیں ۔ ہندوستان کاہر فرد چوکیدار نہیں ہے۔
اور ہر چوکیدار چور نہیں ہے۔ سب کو چوکیدار میں تبدیل مت کرو۔راہول نے مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ اس نے پچھلے پانچ سالوں میں 4.7کروڑ ملازمتیں تباہ کی ہیں۔
راہول گاندھی کے اس ہفتہ کے اوائل میں اعلان کردہ آمدنی کی اسکیم کے ایک وعدے پر بی جے پی کی بڑھتی کی بے چینی کی بیچ کانگریس صدر راہول گاندھی نے اس مذکورہ اسکیم کو ملک کے غریبوں سے منسوب کیا۔
ہریانہ کے یمونا نگر کی ایک او رریالی میں راہول نے کہاکہ ’’ آپ( مودی) عوام سے غلط بیانی کی ہے۔ کیونکہ آپ نے ہر اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپئے جمع کرانے کا وعدہ کیاتھا ‘ دوکروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا بھروسہ دلایاتھا ۔
میں جھوٹ نہیں بول رہاہوں۔ آپ نے اپنے کسی بھی وعدے کے ذریعہ عوام کے ساتھ انصاف کیاہے‘ مگر ہم( این وائی اے وائی) انصاف کریں گے۔ این وائی اے وائی اسکیم کے تحت ہم 72,000ان کے بینک اکاونٹ میں ہرسال جمع کرائیں گے‘‘۔
راہول کی مرکز توجہہ علاقے کے برخلاف وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز جس دن سے اپنی مہم کی شروعات کی ہے وہ سرجیکل اسٹرائیل اور مخالف سٹلائیٹ میزیل مشن کو اپنی مہم کا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔
مودی نے جمعہ کے روز اڈیشہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ پاکستان اب بھی نعشیں گن رہا ہے ‘ یہ ثبوت مانگ رہے ہیں اور مزیدکہاکہ ہم نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ ’’ خلاء میں بھی چوکیدار‘‘ رہے۔
پارٹی سربراہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کانگریس نے مودی کو ’’ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جس نے روزگار کو تباہ کردیا‘‘ قراردیا۔ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو میں وزیراعظم کے دعوی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے کہاکہ ’’ مودی جی نے کہاکہ اپوزیشن کو انہیں گالی دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے‘۔
ہم کہتے ہیں وزیراعظم کو جھوٹ بولنے کاکوئی اختیار نہیں ہے۔ انہو ں نے بڑی تعداد میں ملازمتیں فراہم کرنے کی بات کہی۔ یہ عوام کے ساتھ بڑا دھوکہ ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے ۔ میں یہ کہہ سکتاہوں کہ غلطی سے بھی مودی سچ نہیں بول سکتے‘‘