نئی دہلی۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عقیدہ کے لحاظ سے ہندوؤں کا یہ کہنا درست ہوسکتا ہے کہ ایودھیا بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے لیکن ان کا یہ دعویٰ متنازعہ ہے کہ بھگوان رام ایودھیا میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ حالانکہ رام للا اسی مقام پر موجود ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے اجلاس پر ہندوؤں کے وکیل صفائی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق ایودھیا بھگوان رام کی جنم بھومی ہے۔ جسٹس ایس اے نذیر ، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ڈی وائی چندراچور اور جسٹس ایس اے بوبڑے پر مشتمل اور چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی زیر قیادت بنچ نے کہا کہ یہ دعویٰ ’’ ارلی ٹراویلس ٹو انڈیا ‘‘ نامی کتاب میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ ممکن ہے کہ ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق یہ ادعا درست ہو لیکن اس کا ثبوت دینا بھی ان کا کام ہے کہ بھگوان رام ایودھیا میں ہی پیدا ہوئے تھے۔