سال2016میں وہ لندن کے لئے پہلے مسلم میئر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔
لندن۔ لیبر پارٹی کے صاداق خان دوسری معیاد کے لئے دوبارہ منتخب کئے جانے کے بعدلندن کے میئر کی حیثیت سے اپنے خدمات جاری رکھیں گے۔
دوسری دور کی گنتی کے بعد خان کے حق میں 55.02فیصد ووٹ ائے جبکہ ان کے مخالف کنزرویٹیو پارٹی کے شان بیلی کو 44.8فیصد ووٹ ملے ہیں۔گارڈائین میں شائع ایک خبر کے بموجب پہلی ترجیح کے ووٹ کی گنتی کے اختتام پر خان کے حق میں 1,013,721ووٹ تھے جبکہ بیلی نے 893,051ووٹ لئے تھے۔
گرین پارٹی کے سین بیری کو197,976ووٹ ملے جبکہ لیبر ڈیموکریٹس لویس پوریٹ کو111,716ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ دوسری دور کی گنتی میں خان کو 1,206,034ووٹ ملے جبکہ بیلی کو 977,601ووٹ حاصل ہوئے۔ رات 11بجے کے قریب ہفتہ کے روز خان کی جیت کااعلان کردیاگیاتھا۔
اپنے جیت کی تقریر میں انہوں نے لندن کے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ شہر کے تابناک اور بہتر مستقبل کی تعمیر کا عہد لیتے ہیں۔ انہوں نے شہر کی عوام کا دوسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے
انہوں نے ٹوئٹ بھی کیا کہ”لندن تمہارا شکریہ۔ محبت کے ساتھ شہر کی خدمت کے لئے مزید تین سال دینا میرے لئے اعزاز ہے۔ میں شہر کی ترقی کے لئے کوئی محاذ نہیں چھوڑوں گا۔
ایک تابناک مستقبل یقینی ہے اور میں ساتھ ملکر اس کو پیش کروں گا“
درایں اثناء بیلی نے کہاکہ ”لندن والوں نے مجھے نہیں چھوڑا ہے“۔سال2016میں وہ لندن کے لئے پہلے مسلم میئر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ مذکورہ 50 سالہ سیاست داں ایک پاکستانی مہاجر ڈرائیور کے بیٹے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے انسانی حقوق کے وکیل اور سیول لبرٹیز مہم گروپ لیبرٹی کے چیر پرسن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دئے ہیں۔