لکھنو/میرٹھ۔ لکھنو میں ہندو سماج پارٹی کے قومی صدر کملیشتیواری کو دو نامعلوم حملہ آوروں نے جمعہ کے روز ان کے دفتر میں بے رحمی سے مار ڈالا۔کملیش کے قتل کے معاملے مں ی ان کی بویی کرن نے ناکا پولیس کو تحریردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بجنور کے مفتی نعیم کاظمی او رمولانا انورالحق نے ان کے شوہر کا سر کاٹ کر لانے پر دیڑھ کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔ کرن نے دونوں لوگوں پر شوہر کے قتل کی سازش کرنے کا الزام میں کیس درج کرلیاہے۔دراصل 2015میں کملیش تیواری نے متنازعہ بیان دیا تھا۔
اس کے بعد کملیش کی جگہ جگہ مخالفت ہوئی تھی۔ خود مولانا انورالحق نے 4ڈسمبر 2015کو برسرعام کہاتھا کہ کملیش کا سر کاٹ کر لانے والی کو 51لاکھ کا انعام دیاجائے گا۔ جمعیت شباب السلام کے بشمول کئی مسلم تنظیموں نے بجنور میں مخالف مظاہرے کئے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=w3qXCDenl_Y&feature=youtu.be&fbclid=IwAR2FS4920XPfBymyzV7v0GLhs7LEq3XJgD4B_zvm1ZgdRYIB9N2-5M6M4oo
جمعیت شباب السلام کا مغربی یوپی جنرل سکریٹری اور جامعہ مسجد بجنورکے امام مولانا انوارلحق نے کہاتھا کہ بجنور کے علماؤں کے فیصلہ لیا ہے کہ اگر کملیش کو سزا نہیں ملتی ہے تو خود سزا دیں گے۔ خورشید باغ میں کملیش کے قاتل علاقے سے پوری طرح واقف تھے اور حملہ آور بھگوا کرتا پہنے ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں نے گمراہ کرنے کے لئے ایسا کیاتھا۔ کیونکہ فوٹیج میں دیکھ رہا ہے کہ حملہ آوروں کو کے جسم پر کرتا یکدم نیالگ رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حملہ آور کرتے کے نیچے شرٹ یاٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
پولیس کو شک ہے کہ مرکزی سڑک پر پہنچنے کے بعد بدمعاشوں نے کرتا اتار دیا ہوگا۔ہند وسماج پارٹی کے قومی صدر اکملیش تیواری کے قتل کے معاملے میں یوپی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے گجرات اور دہشت گرد گروپ کے تار وں کو جوڑنے کاکام شروع کردیاہے۔موقع سے سورت کی ایک میٹھائی کی دوکان کا ڈبہ ملنے بھی اس کو تقویت پہنچانے کاکام کرتا ہے۔
اسکے علاوہ 13اکٹوبر 2019کو کملیش نے گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار شدہ ائی ایس ائی ایس کے مشتبہ افراد سے جڑی خبر کو ٹوئٹ بھی کیاتھا۔
اس میں پیغام دیا تھا کہ اتنی بڑا خلاصہ ہونے کے بعد بھی جس سے میری جان کو خطرہ لاحق ہے مرکز ی او رریاستی حکومتیں سکیورٹی فراہم کرنے سے گریز کررہی ہیں۔پیسے لے کر قتل کرنے کا بھی اندیشہ سامنے آیاہے۔
چھان بین میں مصروف پولیس کنٹراکٹ پر قتل کو لے کر بھی جانچ کررہی ہے۔ کملیش تیواری سے جڑے تنازعات اور اس سے ملنے والے لوگوں کے بارے میں جانکاری اکٹھا کررہی ہے۔
توقع ہے کہ قاتلوں نے ریکی کے بعد کملیش سے تعلقات بڑھائے ہوں گے