لیاپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نے غصے میں اپنی کار ہوٹل سے ٹکرا دی

   

شنگھائی : ایک مشتعل گاہک نے ہوٹل میں اپنا لیاپ ٹاپ گم ہونے پر شنگھائی کے ایک ہوٹل پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔ کار کو ہوٹل سے ٹکرانے سے قبل گاہک اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیان بحث و تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔گاہک ہوٹل سے اپنے لیپ ٹاپ کے گم ہونے پر ملامین سے بحث کر رہا تھا۔ بعد میں اس نے اپنی کاری ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹکرا دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں ایک سفید کار کو دکھایا گیا ہے جس کا ڈرائیور لابی میں داخل ہونے سے پہلے شنگھائی کے “سنٹرل ہوٹل” کے داخلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ویڈیوز میں کئی صارفین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “پاگل ہو گیا ہے!”۔اس کے بعد ڈرائیور اپنے سامنے سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔