حیدرآباد ۔22۔ڈسمبر (سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش میں خدمات سے برطرف 250 ہوم گارڈس نے انصاف کیلئے سابق رکن اسمبلی اور ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی۔ سابق ہوم گارڈس نے دوبارہ روزگار کی فراہمی کی درخواست کی اور کہا کہ خدمات سے علحدگی کے بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ متحدہ آندھراپردیش میں علحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے پر 250 ہوم گارڈس کو برطرف کردیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں سابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی نقل جگا ریڈی کو پیش کی گئی۔ گزشتہ بی آر ایس حکومت سے نمائندگی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ جگا ریڈی نے سابق ہوم گارڈس کو تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے رجوع کرتے ہوئے انصاف دلانے کی کوشش کریں گے ۔ر