متواتر تیسرے دن مہنگا ہواپٹرول

   

نئی دہلی ،16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا اور یہ ہفتہ کو تقریباچھ ہفتہ کی اونچی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم رہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 14پیسے مہنگا ہوکر 73.77روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا جواس سال 6اکتوبر کے بعد سے سب سے اونچی سطح ہے۔ دوسری طرف ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 65.79روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا ،ممبئی اور چینائی میں بھی پٹرول 14،14پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 76.47روپئے ، 79.44روپئے اور 76.58روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔