لندن ۔انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف 1-4 گول سے فتح حا صل کی، محمد صلاح نے دو گول اسکور کئے۔انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، لیور پول کی جانب سے ہینڈریسن نے نویں اور محمد صلاح نے19 ویں منٹ میں گول اسکورکئے۔ایورٹن کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک گول بناسکی، جو 38 ویں منٹ میں گرے نے اسکورکیا، لیور پول نے پہلے ہاف میں2 گول اسکورکیے۔