شہر ت ترمیمی ایکٹ اور امکانی این آرسی‘ معلنہ این پی آر کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج میں اب تک21لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مبینہ طور پر پولیس فائیرنگ میں مذکورہ اموات کی بات کہی جارہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=KJtymEKYbCQ&feature=youtu.be&fbclid=IwAR3OgyOeokgtWYzU6yfXgBWxgMGvk7HB5tIgkRDm99n37UWAuarE7fdp__Y
ریاست اترپردیش میں سب سے زیادہ اموات ہوئے ہیں اور یوپی کی مختلف اضلاعوں میں مظاہرین کے ساتھ پولیس بربریت کے بے شمار ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہے ہیں۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج ختم ہوجانے کے بعد پولیس اور بھگوا تنظیموں کے کارکنان منظم انداز میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
مظفر نگر میں لوگوں میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوکرمارپیٹ‘ لوٹ مار کی جارہی ہے۔ پولیس کی نگرانی میں غنڈہ عناصر مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ایسے تمام واقعات کے خلاف پولیس کو ممتازقانون داں محمو د پرچہ اور ان کے ساتھیوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ انتباہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانون حرکت سے باز اجائیں ورنہ مستقبل میں انہیں قانونی چارہ جوئی کاسامنا کرنا پڑے گا۔
اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے جس میں محمود پرچہ اور دیگر یوپی حکومت اور یوپی پولیس کو انتباہ دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو ضرور دیکھیں