مخالف سی اے اے مظاہرین کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی گرفتاری

,

   

لکھنو۔لکھنو پولیس نے گھنٹہ گھر میں مخالف سی اے اے احتجاجی مظاہرے پر بیٹھے ہوئے مظاہرین کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ایک سیول انجینئر کو پیر کے روز گرفتار کرلیاہے۔ٹھاکر گنج کے ساکن 24سالہ شرون شرما نامی ملزم کو چینا ہٹ علاقہ کے ایک خانگی کمپنی میں ملازم ہے کو ٹھاکر گنج علاقے سے گرفتار کرلیاگیاہے۔۔

اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں 30جنوری کے روز شرون نے کلاک ٹاؤر کے مظاہرین کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی اور دعوی کیاتھا کہ اس کام کے لئے شرون نے پستول بھی خریدلی ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق انناؤ کا ساکن شرون کمار نے سیتا پور میں ایک خانگی ادارے سے اپنے سیول انجینئر کا کورس مکمل کیاہے۔

ایس ایچ او ٹھاکر گنج پرومود کمار مشرا نے کہاکہ شرون ٹھاکر گنج میں اپنے دوست کے گھر گیاتھا جہاں سے اس کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

اس کے خلاف دو طبقات کے درمیان میں نفرت پھیلانے اور امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ویسٹ زون کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس وکاس چندرا ترپاٹھی نے کہاکہ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیاشرون کسی شدت پسند تنظیم سے متاثر تو نہیں ہے۔

مذکورہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کچھ دوستوں نے اپنے فیس بک پیج پر اشتعال انگیز بیان دینے کے لئے اکسایاتھا۔