حیدرآباد /5 جنوری (سیاست نیوز)بیوی سے جھگڑا اور بیوی بچوں سے دوری سے دلبرداشتہ تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات پہاڑی شریف راجندر نگر اور سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آئے۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 20 سالہ پون کمار جو پیشہ سے پینٹر جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یکم جنوری کے دن پون نشہ کی حالت میں مکان پہونچا ۔ جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ گھر پہونچنے کے بعد پون کی بیوی نے جھگڑا کیا اور بیوی کے جھگڑے سے تنگ آکر پون نے ٹریپنٹائل جسم پر ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ع