تہران، 4 جولائی (یو این آئی) ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات تب تک نہیں ہوسکتے جب تک وہ دھوکہ دینا نہیں چھوڑ دیتا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صاف نیت نظر آئے گی تو سفارتکاری کے راستے پر چلا جاسکتا ہے اور ایٹمی معاملات پر مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی ثابت کریں کہ سفارتکاری کا غلط استعمال نہیں ہوگا اور اس کا پھر سے استعمال دھوکہ دینے کے لیے نہیں ہوگا۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ ‘براہ راست رابطہ نہیں ہوا، لیکن بالواسطہ رابطے ہوئے ہیں، ہمارے وزیرِ خارجہ قطر اور دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں اور پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سفارتکاری نہیں رکتی۔’انہوں نے کہا کہ ‘امریکہ نے اسرائیل سے جاری جنگ میں ہم پر حملہ کر کے خود کو باقاعدہ طور پر براہ راست اس میں ملوث کرلیا تھا۔
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن، 4 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے ایران کی تیل تجارت اور حزب اللّٰہ سے وابستہ مالی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق عراقی۔برطانوی شہری سلیم احمد سعید کی زیر نگرانی کمپنیوں کا نیٹ ورک 2020 سے ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کرکے اربوں ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ پابندیوں میں سلیم احمد سعید کی یو اے ای میں قائم کمپنی وی ایس ٹینکرز اور متعدد بحری جہاز شامل ہیں جو ایرانی پاسداران انقلاب کی مدد کیلئے استعمال ہوئے ۔امریکہ نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیںاس کے علاوہ حزب اللّٰہ کے مالیاتی ادارے،کئی اعلیٰ عہدیداروں اور اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی مالی رسائی کو روکنے اور اس کی غیر مستحکم سرگرمیوں پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔