مراقش : شاہی معافی کے بعد 991 قیدی رہا

   

مراقش :کے شاہ محمد ششم نے ملک کی قراردادِ آزادی کی سالانہ یاد کے موقع پر 991 قیدیوں کے لئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔مراقش وزارت انصاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمد ششم کے حکم سے 707 زیر حراست ملزمین اور 284 سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مراکش میں خاص دنوں کے موقع پر شاہی معافی ایک روایتی شکل اختیار کر چکی ہے۔ معافی کا اطلاق بعض قیدیوں کی رہائی کی شکل میں اور بعض کی سزاوں میں تخفیف کی شکل میں کیا جاتا ہے۔مراقش کی قومی تحریک آزادی اور اس دور میں جلا وطن شاہ محمد پنجم کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کی گئی دستاویزات کو “مراکش قراردادِ آزادی” کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔