نئی دہلی/ممبئی۔ شیو سینا کے مرکزی کابینہ میں واید نمائندے‘ مرکزی وزیر برائے طاقتور انڈسٹری اروند ساونت نے کہاکہ وہ پیر کے روز اپنی وزرات چھوڑسکتے ہیں۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ساونت کے کہاکہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر سیٹوں کی تقسیم کا ایک فارمولہ بھارتیہ جنتا پارٹی او رشیو سینا کے درمیان میں طئے پایاتھا۔
ساونت نے کہاکہ ”دونوں کے لئے یہ قابل قبول تھا‘ مگر اس کو مسترد کرتے ہوئے‘ سینا کو جھوٹا قراردینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ ریاست کے خود اعتمادی پر کارضرب ہے“۔انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس نے اتحاد کو ختم کرنے کے لئے جھوٹ کا سہار الیااور اس بات پر بھی زوردیا کہ سینا ہمیشہ سچائی کے لئے کھڑی رہتی ہے۔
ساونت نے کہاکہ ”اس طرح کے جھوٹ کے ماحول میں‘ میں مرکزی کابینہ میں کیوں برقرارہوں؟میں آج یعنی پیر کے روز11بجے میڈیا سے بات کروں گا“۔
ساونت نے بی جے پی او رسینا کے درمیان مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کو لے کر پچھلے اٹھارہ دنوں سے جاری کشیدگی کے بعد آپسی باراضگی کے بعد اپنے منصوبے کا اعلان کیاہے۔
ریاستی بی جے پی نے اتوار کے روز گورنر بی ایس کوشیاکو جانکاری دی ہے کہ وہ حکومت نہیں بنارہی ہے حالانکہ انتخابات سے قبل الائنس سے اس کے پاس حکومت کی تشکیل کے لئے درکار اکثریت موجود ہے۔
اب دوسری بڑی سیاسی جماعت شیوسینا کو مہارشٹرا گورنر نے حکومت کی تشکیل کے لئے مدعو کیا ہے اور اس کو پیر کی رات تک اپنا جواب داخل کرنا ہے