Monday , December 9 2019

مسجد نانا باغ کی دیوار کو کار کی ٹکر سے نقصان

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز)مسجد نانا باغ بشیر باغ کے قریب آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور نے مسجد کی دیوار کو ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا جس کے بعد پولیس فوری حرکت میں آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک کم عمر نوجوان تیز رفتاری سے کار جس کا نمبر AP09CH2100 ہے تیزی سے چلاتے ہوئے مسجد نانا باغ کے باب الداخلہ کو ٹکر دیدی ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام مسجد کمیٹی کے ارکان وہاں جمع ہوگئے اور کم عمر نوجوان کو پکڑلیا ۔ اس حادثہ میں مسجد کی دیوار کو شدید نقصان پہونچا اور سیف آباد پولیس کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ۔ پولیس سیف آباد کی ایک ٹیم نے وہاں پہونچ کر کار کو ضبط کرلیا اور کم عمر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT