مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالنے کا سوچنے والا ہندو نہیں رہ سکتا: بھاگوت

,

   

ہندوستانیوں کیلئے اتحاد اور تنوع دونوں ہی ان کے ڈی این اے میں پیوست ہیں‘نیویارک میں تقریب سے خطاب

نیویارک ۔30؍اگست ( ایجنسیز )راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے امریکہ کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی تارکین وطن سے کل خطاب کیا۔آر ایس ایس سربراہ نے نیویارک میں مذہبی رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں مذہبی ہم آہنگی اور انسانی وحدت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہندو یہ سوچتا ہے کہ ہندوستان سے مسلمانوں کو نکال دینا چاہئے، وہ ہندو نہیں رہ سکتا کیونکہ ہندو روایت تمام انسانوں کی عزت اور مذہبی تنوع کو تسلیم کرتی ہے۔ ’ انہوں نے یہ بات نیویارک میں منعقدہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔اے ہیڈ فورم‘ کے زیر اہتمام اس تقریب میں عیسائیت، یہودیت، ہندو مت اور اسلام سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ بھاگوت نے اپنے خطاب میں مذہبی ہم آہنگی، انسانی وحدت اور ہندوستان کی تکثیری شناخت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تنوع میں اتحاد ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں بات کرتے وقت، ایک لفظ جو اکثر بات چیت میں آتا ہے وہ ہے ’تکثیریت‘ ہے۔ دوسری طرف، جب ہندوستان کا ذکر کرتے ہوئے، سب سے زیادہ زیر بحث جملہ ’تنوع میں اتحاد‘ ہے۔ ہندوستان کے لوگوں کیلئے یہ اتحاد اور یہ تنوع دونوں ہی ان کے ڈی این اے میں پیوست ہیں۔میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ ایک تقریب میں سوامی وویکانند کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا ایک مقصد اور ایک تقدیر ہوتی ہے۔ ہندوستان کا مقدر دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو کیا تقدیر دی گئی ہے؟ ہندوستان کا کام یہ ہے کہ وہ تنوع میں اس اتحاد کو خود محسوس کرے اور دنیا کو وقتاً فوقتاً اس کا احساس دلائے۔ موہن بھاگوت نے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کی سرزمین کیلئیکام کریں، ہندوستانی اقدار کو نہ بھولیں، بلکہ انھیں گلے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کیلئے کسی کے مقروض ہیں۔ ہم دنیا سے لیتے ہیں۔ اس لیے ہمیں واپس دینا چاہیے۔ یہ اہم نہیں ہے کہ ہم کتنا کماتے ہیں۔ یہ ہے کہ ہم کتنا حصہ لیتے ہیں یہ اہم ہے۔
بھاگوت نے کہا کہ ہمارا فرض کیا ہے؟ آپ امریکہ میں ہیں، آپ امریکہ میں رہتے ہیں، آپ امریکہ میں کماتے ہیں، تو آپ امریکی ہیں اور آپ کو امریکہ کے ساتھ سچا برتاؤ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ڈائسپورا کا اپنی کرم بھومی پر ایک فرض ہے انہیں اسے پورا کرنا چاہیے۔ انہیں اپنی کرم بھومی کے ساتھ وفادار رہنا چاہیے کیونکہ ہندوستان ان کی جنم بھومی ہے۔ اگر ان میں اس کیلئے کچھ کرنے کی خواہش ہے اور وہ اپنی کرم بھومی کیلئے اپنا فرض پورا کرنے کے بعد ایسا کر سکتے ہیں تو یہ ممنوع نہیں ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ انسان زندگی کیدوکرداروں کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ توازن ہے جو بیک وقت ہر چیز کو برقرار رکھتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ، ہر کوئی ترقی کر سکتا ہے۔بھاگوت نے کہا ہمارے مختلف جسموں، مختلف لباس، مختلف عبادتوں، سب کچھ مختلف ہونے کے باوجود ایک ہی دھاگے سے بنے ہوئے ہار میں موتیوں کی طرح ہیں اور یہ ہم سب کو جوڑتا ہے اور یہی مستقل، نہ ختم ہونے والی خوشی کا ذریعہ ہے۔ ساتھ ہی یہ ہمیں ایک اور چیز بھی بتاتا ہے کہ آپ مختلف نظر آتے ہیں لیکن آپ نہیں ہیں۔میڈیسن اسکوائر گارڈن میں امریکن ہندوس فار انگیجمنٹ اینڈ ڈائیلاگ (AHEAD) نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں 39 ریاستوں اور 853 شہروں سے لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف یونیورسٹیوں کے 250 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔