مسلمانوں کی مدد کرنے پر ممبئی میں اداکار اعجاز خان کی گرفتاری۔ ویڈیو

,

   

خان نے کہاکہ ”اگر ایک چیونٹی مر جاتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان۔ آپ نے کبھی سونچا ہے کہ اس سازش کا ذمہ دار کون ہے؟“
ممبئی۔بالی ووڈ اداکاراعجاز خان کو ممبئی میں مہاجر ورکرس کے نقل مقام پر بات کرنے کے لئے جو لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پراتر گئے تھے بات کرنے پرگرفتار کرلیاگیاہے

اپنے فیس بک لائیو ویڈیو میں خان نے کہاکہ ”اگر ایک چیونٹی بھی مرجاتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہوجاتا ہے‘ اگر ایک ہاتھی مرتا ہے‘ ایک مسلمان اس کا ذمہ دار۔

اگر دہلی میں زلزلہ ائے تو اس کا ذمہ دار مسلمان۔ ایک مسلم ہر واقعہ کا ذمہ دار۔ مگر آپ نے کبھی سونچا ہے کہ اس تمام سازش کے پیچھے کون ہے؟“

بی جے پی منصوبہ مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے

چند دن قبل لاک ڈاؤن کی وجہہ سے سڑکوں پر اتر گئے مہاجر مزدور کے حالیہ واقعہ کے متعلق خان نے کہاکہ”یہ بھی بی جے پی کی ایک منصوبہ بند سازش ہے تاکہ مسلمانو ں کو بدنام کیاجاسکے اور ساتھ میں مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے اور ادتیہ ٹھاکرے کو بدنام کیاجاسکے۔فرقہ وارنہ سیاست کے ذریعہ بی جے پی ادھو ٹھاکرے کے ہاتھ سے مہارشٹر ا چھیننے کی کوشش کررہی ہے“۔

پولیس نے اعجاز خان کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘117اور121کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں میں اعجاز خان کھانے کی تقسیم عمل میں لارہی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے 21دنوں کے لئے 24دنوں تک کے لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں‘ جس میں 3مئی تک توسیع لائی گئی ہے