مس ورلڈ کی حسینائیں اتوار کو تلنگانہ کمانڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کریں گی

   

حیدرآباد17مئی(یواین آئی) مس ورلڈ کے عالمی مقابلہ کی حسینائیں اتوار کو تلنگانہ پولیس انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکا دورہ کریں گی تاکہ ریاست کی سیفٹی ٹورازم اور جدید حفاظتی نظام کے بارے میں معلومات حاصل کی سکیں۔
اس دورہ کا مقصد تلنگانہ کی جانب سے سیاحوں کے لئے محفوظ اور خوشگوار تجربات فراہم کرنے کی کوششوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔ حسیناؤں کو ریاست کے جدید سیکورٹی اقدامات، ٹکنالوجی کے استعمال اور سیاحوں کی حفاظت کے لئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ بعد ازاں، یہ حسینائیں ریاستی سکریٹریٹ کا دورہ کریں گی جہاں انہیں تلنگانہ کی ترقی کی تفصیلات اور تاریخی ورثہ پر مبنی تری ڈی پروجکشن میپنگ کا مشاہدہ کروایا جائے گا۔ یہ جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ پیش کی جانے والی بصری کہانی ریاست کی ترقی، ثقافت اور تاریخی اہمیت کو خوبصورتی سے پیش کرے گی۔