حیدرآباد۔ ایک مشتبہ ماویسٹ کتہ گوڑم ضلع میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ دیولا گوڈم گاوں میں جنگلات کے قریب پیش آیا ۔ ضلع ایس پی سنیل دت نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جبکہ وہاں تلاشی کر رہی پولیس ٹیم نے ایک گاڑی پر دو ماویسٹوں کو روکا ۔ ان دونوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک مشتبہ ماویسٹ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور مشتبہ ماویسٹ کی تلاش کیلئے سارے علاقہ میں مہم شروع کردی گئی ہے ۔