مشہور فلم پروڈیوسر دل راج (TFDC) کے صدر نشین نامزد

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر دل راج کو تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ٹی ایف ڈی سی ) کا صدر نشین نامزد کرتے ہوئے ریونت ریڈی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کردئیے جن کی میعاد دو سال رہے گی ۔ تلگو فلموں کے شہرت یافتہ پروڈیوسر نے ٹالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں کو پروڈیوس کیا ہے جس میں ناصرف بڑی فلمیں بلکہ چھوٹی بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں ۔ تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر نشین نامزد ہونے کے بعد دل راج نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔۔2
اور کہا کہ ان پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے ۔۔ 2