محمد قبائیس 28سالہ‘ کو اسرائیلی سپاہیوں نے مغربی کنارہ کے نابلس شہر کے قریب بیٹا گاؤں میں تصادم کے دوران ہلاک کردیاہے۔
تل ابیب۔عینی شاہدین اور طبی ٹیم نے کہاکہ جمعہ کے روز مغربی کنارہ میں اسرائیلی سپاہیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم میں ایک فلسطینی جاں بحق او ردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ وزرات صحت فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ محمد قبائیس 28سالہ‘ کو اسرائیلی سپاہیوں نے مغربی کنارہ کے نابلس شہر کے قریب بیٹا گاؤں میں تصادم کے دوران ہلاک کردیاہے۔
عینی شاہدین نے کہاکہ درجنوں فلسطینی مظاہرین نے مذکورہ گاؤں میں اسرئیل کے آبادکاریوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے اراضیات پر قبضوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
گاؤں کے قریب ایک اسرائیلی اوٹ پوسٹ پر تعینات اسرائیلی سپاہیوں پر مذکورہ احتجاجیوں نے پتھر برسائے‘ مخالف اسرائیل نعرے بازی کی‘ فلسطینی پرچم لہرایا اور ٹائیروں کو جلایا ہے‘ وہیں اسرائیلی سپاہیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل برسائے‘ زندہ کارتوس کا استعمال کیا اور ربر کی گولیاں بھی راست طور سے داغے ہیں۔
مذکورہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ربر کی گولیاں لگنے کی وجہہ سے درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور دیگر آنسو گیس کی وجہہ سے دھم گھٹنے کے سبب بھی بدحال ہوئے‘ اور مزیدکہاکہ طبی ٹیم کی جانب سے زیادہ تر کا علاج کیاگیاہے۔
اس گاؤں کی ارضیات جو یہاں کے مکینوں کی ذاتی ملکیت ہے پر اسرائیل اؤٹ پوسٹ کی قیام کے پیش نظر پچھلے چا ر ماہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
درایں اثناء فلسطین میڈیکل ٹیم نے کہاکہ مغربی کنارہ کے ہبروں اور قلقیلا میں اسرائیلی سپاپیوں اورفلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ قبائیس کی ہلاکت پر فلسطین کی وزرات خارجی امور نے سخت مذمت کی ہے۔