نئی دہلی۔15؍نومبر( ایجنسیز) آئی پی ایل کے بانی اور مفرور للت مودی نے برطانوی شہریت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 15 ستمبر 2026 کو برطانوی شہری بن گئے ہیں۔للت مودی نے اس بات کا انکشاف ہفتہ 14 نومبر کو آکسفورڈ یونین میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک قابل فخر لمحہ اور ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کئی سالوں سے ان کا گھر رہا ہے۔ للت مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ برطانوی شہری بننا ایک اعزاز اور ذمہ داری دونوں ہے۔ میں اس پر فخرکرتا ہوں اور شکرگزار ہوں۔