مقابلے کے دوران دل کا دورہ،ریسلر کی موت

   

لندن۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی چمپیئن اور مشہور ریسلر سلورکنگ لندن میں ایک مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ سلور کنگ میکسیکو میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سیزر بیرن تھا۔ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا تھا۔ لوچا لبر ریسلنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سلورکنگ کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیتی پیغام دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لوچا لبر ریسلنگ میں مقابلے کے دوران ریسلر رنگین لباس پہنتے اور چہرے پر نقاب لگاتے تھے۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سلور کنگ لندن کے علاقے کیمڈن میں میچ کے دوران گرے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مقابلے کا انعقاد کرنے والے راؤنڈ ہاؤس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ سانحہ شو کے دوران پیش آیا۔ سلور کنگ نے 1997 سے 2000 کے درمیان ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اور 1998 کے عالمی مقابلے کے فاتح رہے۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنمٹ نے ایک بیان میں51 سالہ سلورکنگ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔