نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 13,313 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 433449958 ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 196.62 کروڑ کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83,990 ہے ۔ ملک میں فعال معاملات کی شرح 0.19 فیصد ہے ۔ یومیہ وائرس کی منتقلی شرح 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔